Thursday , August 16 2018
Home / دنیا / ترک فوج عفرین پر جلد ہی قبضہ کرلے گی :اردگان

ترک فوج عفرین پر جلد ہی قبضہ کرلے گی :اردگان

انقرہ۔10 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے صدر طیب رجب اردگان نے کہاہے کہ فوج اور شامی باغی شمالی شام کے عفرین شہر کے بہت قریب پہنچ گئی ہے اور جلد ہی شہر پر قبضہ کر لیا جائے گا۔مسٹر اردگان نے اپبے ٹیلی ویژن خطاب میں کہا کہ عفرین کا چاروں طرف سے محاصرہ کرلیاگیا ہے اور ہم وہاں جلد قبضہ کر لیں گے ۔ عفرین شہر کے اندر تک پہنچنے میں صرف آخری رکاوٹ باقی ہے ۔انہوں نے کہا ” آج ہم عفرین میں ہیں، کل ہم منبج میں ہوں گے ۔ اگلے دن عراقی سر حد تک دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیا جائے گا”۔غور طلب ہے کہ ترکی کی مسلح فوج اور فری سیرین آرمی (ایف ایس اے ) نے کل سیرین کردش وائی پی جی ملیشیا کی فوج کو نکال باہر کر کے شہر پر قبضہ کر لیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT