Monday , June 25 2018
Home / دنیا / ترک فوج کا جندیرس شہر پر قبضہ

ترک فوج کا جندیرس شہر پر قبضہ

استنبول، 9مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی فوج اور شامی باغیوں نے شام کے جندیرس شہر پر قبضہ کر لیا ہے ۔خبررساں ایجنسی اندولو کی رپورٹ کے مطابق شام کے شمال مغربی صوبے عفرین کے سب سے بڑے شہر جندیرس پر قبضہ کیا گیا ہے ۔ایجنسی نے کہا کہ ترکی کی مسلح فوج اور فری سیرین آرمی (FSA) نے کل سیرین کردش وائی پی جی ملیشیا کی فوج کو باہر کرکے شہر پر قبضہ کر لیا۔انہوں نے کہا کہ علاقے کو محفوظ بنانے کے لئے کرد میلشیا کے خلاف مہم جاری ہے ۔

 

ترکی کا سویڈن سے صالح کی
حوالگی کا مطالبہ
انقرہ، 9مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے سویڈن سے شام کے کرد لیڈر صالح مسلم کو گرفتار کرنے اور اسے ترکی کو سونپنے کیلئے کہا ہے ۔این ٹی وی نے ترکی کی وزارت خارجہ کے حوالہ سے بتایا کہ ترکی گزشتہ ایک ہفتہ میں تیسری مرتبہ یہ درخواست کرچکا ہے ۔ترکی نے اس سے قبل چیک جمہوریہ اور جرمنی سے بھی صالح کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT