Thursday , May 24 2018
Home / دنیا / ترک فوج کا عفرین پر تازہ حملہ

ترک فوج کا عفرین پر تازہ حملہ

بیروت۔17 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترک فوج کی طرف سے شام کے عفرین صوبہ میں کئے گئے تازہ حملے میں آج چھ افراد زخمی ہو گئے ۔ترکی فوج نے اس بارے میں ابھی تک کوئی سرکاری بیان نہیں جاری کیا ہے ۔ کردش وائی پی جی کے ترجمان نے کہا کہ فوج نے ایک قریبی گاؤں کو نشانہ بناتے ہوئے گیس سے کئے گئے حملے کی وجہ سے چھ افراد کو سانس لینے میں پریشانی ہو رہی ہے ۔ ترک فوج نے گزشتہ ماہ سے اس علاقے میں زمینی آپریشن شروع کیا تھا جبکہ اقوام متحدہ نے 6 فبروری کو فوری طور پر جنگ بندی روکنے کو کہا تھا۔ گزشتہ ماہ عفرین میں ایک کرد جنگجو عورت نے ترک فوجیوں کی پیش قدمی روکنے کیلئے خودکش بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو ترک فوجی مارے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT