Wednesday , November 22 2017
Home / عرب دنیا / ترک فوج کے ہاتھوں داعش کے 48 دہشت گرد ہلاک

ترک فوج کے ہاتھوں داعش کے 48 دہشت گرد ہلاک

استنبول، 9 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں فوج اور ایئر فورس نے کل ایک مشترکہ مہم میں دولت اسلامیہ (آئی ایس) کے 48 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے میں کامیابی حاصل کی اور ان کے 23 ٹھکانوں کو تہس نہس کر دیا۔فوج نے آج جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کل ایک فوجی مہم میں آپریشن یوفریٹس شیلڈ میں فوج نے آئی ایس کے 48 دہشت گردوں کو ڈھیر کر دیا۔ اس مہم میں فوج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے ۔ فوج نے اس کام میں طیاروں کی مدد بھی لی تھی۔ فوج آئی ایس کنٹرول الباب شہر کی طرف بڑھ رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT