Tuesday , November 21 2017
Home / عرب دنیا / ترک ملٹری اتاشی گرفتار

ترک ملٹری اتاشی گرفتار

دبئی ۔ 18 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) سعودی عرب کے سیکیورٹی حکام نے کویت میں متعین ترکی کے ملٹری اتاشی میکائیل اوگلو کو جرمنی روانگی سے قبل دمام کے ہوائی اڈے پر گرفتار کرلیا ۔ترک ملٹری اتاشی ہالینڈ کے ایمسٹرڈیم شہر سے ہوتے ہوئے جرمنی کے ڈیسلڈروف شہر جانے کی تیاری کررہے تھے کہ انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترک ملٹری اتاشی کو ترک حکومت کی درخواست پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ادھر کویت کے اخبار ’الرائی العام‘نے بتایا ہے کہ ترکی کے ٹی وی ’خبر ترک‘ نے حکومت کا تختہ الٹنے میں ملوث شخصیات کے عہدوں کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ ان میں کویت میں متعین ترکی کے ملٹری اتاشی کا نام بھی شامل ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT