Saturday , December 15 2018

ترک وزیراعظم کی فون ٹیاپنگ : 33 عہدیدار گرفتار

استنبول۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام)ترکی کے عہدیداروں نے آج 33 پولیس عہدیداروں کو غیرقانونی طور پر فون ٹیاپنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا جن اہم شخصیتوں کے فون ٹیاپ کئے گئے تھے ان میں وزیراعظم رجب طیب اردگان بھی شامل ہیں۔ وہ وزیراعظم کے مخالفین کے خلاف تازہ ترین کارروائی ہے جو صدارتی انتخابات میں ان کے مقابلے سے پہلے کی گئی ہے۔ ملک گیر سطح

استنبول۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام)ترکی کے عہدیداروں نے آج 33 پولیس عہدیداروں کو غیرقانونی طور پر فون ٹیاپنگ کے الزام میں گرفتار کرلیا جن اہم شخصیتوں کے فون ٹیاپ کئے گئے تھے ان میں وزیراعظم رجب طیب اردگان بھی شامل ہیں۔ وہ وزیراعظم کے مخالفین کے خلاف تازہ ترین کارروائی ہے جو صدارتی انتخابات میں ان کے مقابلے سے پہلے کی گئی ہے۔ ملک گیر سطح پر 33 پولیس عہدیدار گرفتار کئے گئے ہیں۔ خانگی خبر رساں ٹی وی چیانل این ٹی وی کی خبر کے بموجب کارروائی کا آغاز علی الصبح ایک رہائشی عمارت پر دھاوے سے ہوا تھا جس میں پولیس عہدیدار اور ان کے ارکان خاندان مقیم تھے۔ یہ دھاوے کرد اکثریت کے علاقہ جنوب مشرقی ترکی میں کئے گئے ۔ طیب اردگان صدارتی انتخابات میں مقابلہ کرنے والے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT