Saturday , November 25 2017
Home / دنیا / ترک وزیرخارجہ کی شریک حیات فلپائن میں رہزنی کی شکار

ترک وزیرخارجہ کی شریک حیات فلپائن میں رہزنی کی شکار

منیلا۔ 11 اگست (سیاست ڈاٹ کام) جنوب مشرقی ایشیائی ریاست فلپائن کے سرکاری دورے کے دوران ترک وزیرخارجہ مولود چاوش اوگلو کی اہلیہ ہولیا چاووش اوگلو کو چور پڑگئے جنہوں نے خاتون کے قیمتی طلائی زیوار اور ایک گراں قیمت ہیرا چوری کرلیا۔ تاہم خوش قسمتمی سے فلپائنی حکام نے بروقت کارروائی کرکے نہ صرف چوروں کو گرفتار کیا بلکہ ان کے قبضے سیمسروقہ زیورات بھی واپس لے لیے۔ ترک وزیرخارجہ کی اہلیہ کے ساتھ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ فلپائن میں جنوب مشرقی ایشیائی ریاستوں کے رابطہ گروپ کے ایک اجلاس میں شرکت کے لیے منیلا میں تھے۔فلپائنی ذرائع ابلاغ کے مطابق چار مبینہ چوروں نے ہولیا چاووش اوگلو کے سامان سے زیورات نینوی اکوینو ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد چوری کیے۔

TOPPOPULARRECENT