Saturday , January 19 2019

ترک پولیس کا زمان اخبار کے دفاتر پر چھاپہ

استنبول۔ 5 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی پولیس نے دارالحکومت استنبول میں حزبِ اختلاف کے زمان اخبار کو عدالت کی جانب سے ریاستی کنٹرول میں دیے جانے کے چند گھنٹوں بعد اس کے دفاتر پر چھاپہ مارا۔ پولیس جمعہ کی رات گئے زمان اخبار کی عمارت میں داخل ہوئی اور اس نے دفتر کے باہر جمع ہونے والے مظاہرین پر اشک آور گیس پھینکی۔ زمان اخبار کا تعلق امریکہ میں مقیم اسلامی رہنما فتح اللہ گولین کی حزمت تحریک سے ہے۔ ترکی کی حکومت حزمت تحریک کو دہشت گرد گروپ قرار دیتی ہے جس کا مقصد صدر رجب طیب اردغان کی حکومت کا تختہ الٹنا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT