Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ترک پولیس کا 30 جہادی گرفتار کرنے کا دعویٰ

ترک پولیس کا 30 جہادی گرفتار کرنے کا دعویٰ

انقرہ ، 27 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترک پولیس نے جہادی تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے 30 مشتبہ جہادیوں کو حراست میں لینے کا دعویٰ کیا ہے۔ ان مشتبہ افراد کو وسطی ترک شہر قونیا میں گرفتار کیا گیا۔ مشتبہ جہادیوں کی گرفتاری پولیس کے مبینہ جہادی ٹھکانوں پر چھاپوں کے دوران عمل میں آئی۔ اسی طرح پولیس نے کرد اکثریتی آبادی کے علاقہ دیارباقر میں بھی زائد از ایک درجن چھاپے مار کر گھروں کی تلاشی لی۔ دیارباقر میں چھاپوں کے دوران پولیس اور جنگجوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 7 ہلاکتیں ہوئیں جبکہ ایک درجن مشتبہ جہادیوں کو حراست میں لیا گیا۔ انقرہ حکومت نے کرد گوریلوں کے خلاف جاری آپریشن کے دائرے میں مشتبہ آئی ایس ٹھکانوں کو لے آئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT