Wednesday , September 19 2018
Home / عرب دنیا / ترک چینلز اور ریڈیو اسٹیشنزکی غزہ کیلئے نمایاں مہم

ترک چینلز اور ریڈیو اسٹیشنزکی غزہ کیلئے نمایاں مہم

استنبول ، 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم انسانی حقوق حریت کے زیراہتمام 40 ٹیلی ویژن چینلز اور اتنی ہی بڑی تعداد میں مقامی ریڈیو اسٹیشنز نے چہارشنبہ اور جمعرات کی شب جنگ سے متاثرہ اہلیان غزہ کیلئے طویل ترین ٹیلی تھون میں فنڈ جمع کئے۔ کل شب شروع کردہ یہ منفرد ٹیلی تھون مہم جمعرات کی صبح تک جاری رہی اور اس میں 1

استنبول ، 7 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں انسانی حقوق کی عالمی تنظیم انسانی حقوق حریت کے زیراہتمام 40 ٹیلی ویژن چینلز اور اتنی ہی بڑی تعداد میں مقامی ریڈیو اسٹیشنز نے چہارشنبہ اور جمعرات کی شب جنگ سے متاثرہ اہلیان غزہ کیلئے طویل ترین ٹیلی تھون میں فنڈ جمع کئے۔ کل شب شروع کردہ یہ منفرد ٹیلی تھون مہم جمعرات کی صبح تک جاری رہی اور اس میں 12 ملین ترک لیرہ (5.55 ملین ڈالرز) مالیت کے عطیات جمع کئے گئے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کی رپورٹ کے مطابق اس ٹیلی تھون میں زندگی کے مختلف شعبوں کی نمائندہ ٹریڈ یونینز، سیاستداں، غزہ کے جنگ کا کوریج کرنے والے صحافی اور دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔

TOPPOPULARRECENT