Friday , July 20 2018
Home / دنیا / ترک یونیورسٹی : ریسرچر کی اسٹاف پر فائرنگ، چار ہلاک

ترک یونیورسٹی : ریسرچر کی اسٹاف پر فائرنگ، چار ہلاک

استنبول ، 5 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایک ریسرچر نے اپنے چار ساتھی اسٹاف ممبرز کو آج مغربی ترک شہر اسکیسہر کی ایک یونیورسٹی میں شوٹنگ کے ذریعے ہلاک کردیا، جو ترکی میں اپنی نوعیت کے ہلاکت خیز واقعات میں سے ہے۔ اس طرح کی فائرنگ جو اکثر و بیشتر بحث و تکرار کا شاخسانہ ہوتی ہے، ترکی میں نسبتاً معمول کی بات ہے۔ لیکن اس طرح کیمپس میں شوٹنگ شاذونادر پیش آئی ہے۔ عثمان غازی یونیورسٹی نے ایک بیان میں کہا کہ اُس کے کیمپس میں ہلاک ہونے والوں میں ڈپٹی ڈین ایجوکیشن فیکلٹی، فیکلٹی سکریٹری اور دو لیکچررز شامل ہیں۔ حملہ آور جو خود ایجوکیشن فیکلٹی کا محقق ہے، اُسے موقع واردات سے فراری کی ابتدائی کوشش کے بعد محروس کرلیا گیا، دوگان نیوز ایجنسی نے یہ بات بتائی۔ پولیس اُس سے تفتیش کررہی ہے۔ یونیورسٹی کے ریکٹر حسن گونن نے سی این ین۔ ترک ٹی وی کیلئے اس واقعہ کی تصدیق میں بتایا کہ چار افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

 

استنبول کے ہاسپٹل میں مہیب آتشزدگی، مریضوں کا تخلیہ
اس دوران استنبول کے ہی ایک ہاسپٹل میں مہیب آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں وہاں سے مریضوں کا ہنگامی طور پر تخلیہ کرکے انھیں سڑکوں پر جگہ فراہم کرنا پڑا۔ آتش فرو عملہ کو آخری اطلاعات تک آگ پر قابو میں دقت پیش آرہی تھی۔ ٹیلی ویژن کی تصاویر میں استنبول کے ضلع غازی عثمان پاشاہ میں واقع دواخانہ کی ہمہ منزلہ عمارت کو شعلوں اور کثیف دھویں کی لپیٹ میں دیکھا گیا ۔ مریضوں کو اُن کے دواخانے کے لباس میں ہی عمارت کے باہر پہنچایا گیا۔

TOPPOPULARRECENT