Sunday , May 27 2018
Home / ہندوستان / تریپورہ ، ٹاملناڈو کے بعد اب یو پی میں امبیڈکر کا مجسمہ مسمار

تریپورہ ، ٹاملناڈو کے بعد اب یو پی میں امبیڈکر کا مجسمہ مسمار

تریپورہ۔7 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تریپورہ میں اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی کامیابی کے بعد لینن کے مجسمے بلڈوزر سے زمیں بوس کیے جانے اور ٹاملناڈو اور کولکتہ میں مجسموں کی مسماری کے بعد اب یہ سلسلہ یو پی تک پہنچ چکا ہے۔ جہاں میرٹھ میں بھیم رائو امبیڈکر کے مجسمے کو توڑدیئے جانے کا معاملہ سامنے آیا ہے جس سے اس علاقے میں شدید کشیدگی پائی جارہی ہے۔ میرٹھ کے مدنا پولیس اسٹیشن کے حدود میں بی آر امبیڈکر کے مجسموں صبح کے اوقات میں مسمار کیا ہوا نظرآیا۔ الزام ہے کہ بعض لامعلوم غیر سماجی عناصر سے منگل کی شب اس حرکت کو انجام دیا ہے۔ پولیس خاطیوں کی تلاش کررہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT