Monday , September 24 2018
Home / سیاسیات / تریپورہ اسمبلی چناؤ کیلئے آج پولنگ

تریپورہ اسمبلی چناؤ کیلئے آج پولنگ

اگرتلہ ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) تریپورہ میں کل اسمبلی انتخابات کیلئے رائے دہی ہوگی ۔ جہاں گزشتہ 25 سال سے بائیں بازو محاذ کی حکمرانی ہے اور سی پی آئی(ایم) کے زیرقیادت محاذ کے خلاف بی جے پی اہم حریف کی حیثیت سے ابھررہی ہے ۔ اسمبلی کے 60 کے منجملہ 59 حلقوں میں اتوار کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔تاہم حلقہ چاریلدم میں /12 مارچ کو رائے دہی ہوگی کیونکہ اس حلقہ سے حکمراں سی پی آئی (ایم) کے امیدوار رامیندر نارائن دیب برما کے انتقال کے سبب پولنگ ملتوی کردی گئی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT