Tuesday , December 12 2017
Home / سیاسیات / تریپورہ میںبی جے پی کا خواب پورا نہ ہو گا:پرکاش کرت

تریپورہ میںبی جے پی کا خواب پورا نہ ہو گا:پرکاش کرت

اگرتلہ13اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام )سی پی آئی (ایم)پولت بیورو ممبر پرکاش کرت نے آج کہا ہے کہ بی جے پی تریپورہ کے اقتدار پر قبضہ کرنے کا جو خواب دیکھ رہی ہے وہ کبھی پورا نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی یہاں وہی طریقہ اختیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے جیسا اس نے منی پور، آسام اور اروناچل پردیش میں کیا لیکن یہ پالیسی یہاں نہیں چلے گی۔انہوں نے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے کہ بی جے پی منی پور میں کس طرح جیتی اور وہ یہاں بھی اسی طرح کی کوششوں میں مصروف ہے ۔انہوں نے کہا کہ تریپورہ میں یہ نہیں چلے گا۔ تریپورہ میں کمیونسٹ پارٹی گزشتہ25برسوں سے اقتدار میں ہے ۔ یہاں کے رائے دہندگان بہت حساس اور سوجھ بوجھ والے ہیں اور انہیں ملک اور یہاں کی سیاست کا بخوبی علم ہے ۔انہوں نے کہا کہ سچائی یہ ہے کہ تریپورہ میں بایاں محاز آٹھویں مرتبہ کامیاب ہوگا ۔ ہم دوبارہ پھر واپسی کریں گے ۔

TOPPOPULARRECENT