Wednesday , September 26 2018
Home / سیاسیات / تریپورہ میں آج ضمنی انتخابات کیلئے رائے دہی

تریپورہ میں آج ضمنی انتخابات کیلئے رائے دہی

اگرتلہ۔/12ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) تریپورہ چیف الیکٹورل آفیسر اشوتوش جندال کے بیان کے مطابق منو اسمبلی کیلئے ضمنی انتخابات کے پیش نظر ہند۔ بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد کو مہر بند کردیا گیا ہے تاکہ تریپورہ میں ضمنی انتخابات پرامن طور پر منعقد کئے جاسکیں۔ اس سلسلہ میں سیکوریٹی میں بھی زبردست اضافہ کیا گیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات کر

اگرتلہ۔/12ستمبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) تریپورہ چیف الیکٹورل آفیسر اشوتوش جندال کے بیان کے مطابق منو اسمبلی کیلئے ضمنی انتخابات کے پیش نظر ہند۔ بنگلہ دیش بین الاقوامی سرحد کو مہر بند کردیا گیا ہے تاکہ تریپورہ میں ضمنی انتخابات پرامن طور پر منعقد کئے جاسکیں۔ اس سلسلہ میں سیکوریٹی میں بھی زبردست اضافہ کیا گیا ہے۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے مسٹر جندل نے کہا کہ منو ضمنی انتخابات کیلئے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کئے گئے ہیں۔ مرکزی نیم فوجی دستے بشمول سی آر پی ایف حلقہ رائے دہی میں تعینات کی گئی ہے جہاں جہاں ان کا گشت جاری ہے۔ دوسری طرف بی ایس ایف کو بھی چوکس رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہی کے لئے 45پولنگ اسٹیشنس بنائے گئے ہیں جس کے لئے 230 پولنگ افسران اور 38 مائیکرو مبصرین کا تقرر بھی عمل میں آیا ہے۔ اس حلقہ میں 38,843 ووٹرس ہیں جن میں 18929 خواتین ہیں۔ منو حلقہ ( ایس ٹی۔ ریزرو) کی نشست سابق وزیر جنگلات ، دیہی صنعت اور کامرس جتندر چودھری کے استعفی کے بعد مخلوعہ تھی کیونکہ ان کا لوک سبھا کے لئے انتخاب عمل میں آیا تھا۔ حالانکہ مذکورہ نشست کیلئے چھ امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی کا ادخال کیا تھا لیکن کانٹے کا مقابلہ حکمراں سی پی آئی( ایم ) امیدوار پربھات چودھری اور اپوزیشن کانگریس امیدوار میلافرو کے درمیان ہوگا۔ دوسری طرف بی جے پی نے اس نشست کیلئے نرمل کمار تریپورہ کو اور ٹی ایم سی نے انگھائی موگ کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ جبکہ مابقی دو آزاد امیدوار ہیں۔ اسی دوران وزیر اعلیٰ تریپورہ مانک سرکار، قائد اپوزیشن ( کانگریس) سودیپ رائے برمن اور تریپورہ کے صدر بی جے پی سندھیندرا داس گپتا نے اپنی اپنی پارٹی کے امیدواروں کیلئے انتخابی مہم میں حصہ لیا۔

TOPPOPULARRECENT