Wednesday , December 12 2018

تریپورہ میں بند کا ملا جلا ردعمل

اگرتلہ ۔ 12 ۔ مئی (سیاست ڈاٹ کام) دو سیاسی پارٹیوں کی جانب سے صبح تا شام بند کے اعلان کے بعد یہاں عوام میں اس بند کا ملا جلا اثر دیکھنے میں آیا ۔ سیاسی پارٹیاں دو لوک سبھا نشستوں پر دوبارہ رائے دہی اور CEO کو برطرف کرنے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ مارکٹیں اور دوکانات بند رہیں جبکہ س ڑکوں پر گاڑیوں کی تعداد بھی بہت کم تھی ۔ سرکاری دفاتر اور سیول سکریٹریٹ میں ملازمین کی حاضری معمول کے مطابق رہی جبکہ زیادہ تر بینکس بند رہے۔

TOPPOPULARRECENT