Tuesday , August 21 2018
Home / سیاسیات / تریپورہ میں بپلب کمار دیب کی بحیثیت چیف منسٹر حلف برداری، وزیراعظم کی شرکت، ہرممکن مدد کا تیقن

تریپورہ میں بپلب کمار دیب کی بحیثیت چیف منسٹر حلف برداری، وزیراعظم کی شرکت، ہرممکن مدد کا تیقن

اگرتلہ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بپلب کمار دیب آج بحیثیت چیف منسٹر تریپورہ گزشتہ 25 سال میں پہلی بار ریاست میں بی جے پی حکومت قائم کرتے ہوئے چیف منسٹر کے عہدہ کا حلف لیا۔ گورنر تٹگت رائے نے عہدہ اور رازداری کا حلف دلایا۔ وشنو دیب برمن نے بحیثیت ڈپٹی چیف منسٹر اور دیگر 7 افراد نے جن میں سے 5 بی جے پی کے اور 2 پیپلز فرنٹ آف تریپورہ کے ہیں، جو بی جے پی کی حلیف ہے بحیثیت وزراء حلف لیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے تقریب حلف برداری میں شرکت کی۔ اپنی تقریر میں اُنھوں نے تریپورہ کے عوام سے اپیل کی کہ وہ ریاست کو ترقی کے عروج پر پہنچائیں۔ اُنھوں نے کہاکہ بی جے پی عوام کی طرز زندگی میں تبدیلی لاسکتی ہے۔ بی جے پی کی ریاست میں حکومت تشکیل پانے سے بایاں محاذ کا 25 سالہ اقتدار ختم ہوچکا ہے۔ اُنھوں نے ریاست کو ہرممکن مدد کا تیقن دیا۔ دریں اثناء تریپورہ مکمل طور پر بھگوا رنگ میں ڈوب گیا تھا اور اقتدار کی منتقلی کے لئے 100 فٹ کا شہ نشین تیار کیا گیا تھا جس پر چیف منسٹر، ڈپٹی چیف منسٹر اور ریاستی وزراء نے عہدہ اور رازداری کا حلف لیا۔

TOPPOPULARRECENT