Saturday , October 20 2018
Home / سیاسیات / تریپورہ میں بیف پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی: بی جے پی

تریپورہ میں بیف پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی: بی جے پی

اگرتلہ۔ 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) بی جے پی لیڈر سنیل دیودھر نے تریپورہ میں بیف پر پابندی کے سوال پر واضح طورپر کہا کہ یہاں کے عوام جس طرح سے چاہتی ہے حکومت اسی کے حساب سے کام کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تریپورہ میں ہندو مسلم عیسائی سب کے سب بیف استعمال کرتے ہیں اس لیے یہاں پر بیف پر پابندی عائد نہیں کی جائے گی۔ واضح رہے کہ تریپورہ میں بی جے پی کی حکومت قائم ہونے کے بعد مسلسل یہ سوالات پوچھے جارہے ہیں کہ کیا بی جے پی تریپورہ میں بھی بیف پر پابندی عائد کرے گی؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے بی جے پی قائد سنیل دیودھر نے کہا کہ کسی ریاست میں اگر لوگوں کی اکثریت بیف کھانا نہیں چاہتی ہے تو وہاں کی حکومت اس پر پابندی عائد کرے گی۔ جبکہ شمال مشرقی ریاستوں میں عوام کی اکثریت بیف کھاتے ہیں۔ تو ظاہر ہے ایسی صورت میں ان ریاستوں میں بیف پر پابندی عائد نہیں کی جاسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جہاں تک تریپورہ کی بات ہے یہاں پر زیادہ تر مسلمان، عیسائی اور کچھ ہندو بھی بیف کا استعمال کرتے ہیں۔ اس لیے میرا یہ ماننا ہے کہ یہاں پر بیف پر پابندی نہیں لگنی چاہئے۔

بھیما کورے گاؤں تشدد کے ملزم ایکبوٹے کی ضمانت مسترد
نئی دہلی، 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے مہاراشٹر کے بھیما کورے گاؤں میں تشدد بھڑکانے کے معاملہ کے ایک ملزم ملند ایکبوٹے کی عبوری ضمانت کی درخواست آج مسترد کر دی۔ مسٹر ایکبوٹے نے بمبئی ہائی کورٹ کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیاتھا لیکن عدالت نے اسے کسی قسم کی راحت اور پیشگی ضمانت دینے سے انکار کر دیا۔ جسٹس مدن بھیم راؤ لوکر کی صدارت میں جسٹس کورین جوزف اور جسٹس دیپک گپتا کی بنچ نے ایکبوٹے کی پیشگی ضمانت کی عرضی کو یہ کہہ کر مسترد کر دیا ہم نے بھیما کورے گاؤں تشدد معاملہ میں پیشگی ضمانت کی عرضی نامنظور کر دی ہے۔
اس سے پہلے عدالت نے مہاراشٹر حکومت کی طرف سے اس معاملہ میں ’اسٹیٹس رپورٹ‘ پر غور کیا تھا۔ سپریم کورٹ نے پہلے ایکبوٹے کو 14 مارچ تک راحت دی تھی اور اب پیشگی ضمانت کی درخواست مسترد ہونے کے بعد وہ کبھی بھی گرفتار کئے جا سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT