Wednesday , January 16 2019

تریپورہ میں بی جے پی پر انتخابی حلیف کا دباؤ

اگرتلہ ۔ 5 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) انڈییجنس پیپلز فرنٹ آف تریپورہ (آئی پی ایف ٹی) نے اپنی انتخابی حلیف بی جے پی پر دباؤ بڑھاتے ہوئے آج کہا کہ اگر اسے نئی حکومت میں ’قابل احترام‘ حصہ نہیں دیا جاتا ہے تو وہ بی جے پی کی زیرقیادت حکومت کی باہر سے تائید کرے گا۔ ’قابل احترام‘ وزارتوں کے معنی کی وضاحت کرتے ہوئے صدر آئی پی ایف ٹی این سی دیب برما نے کہا کہ اس کا مطلب کابینہ میں آئی پی ایف ٹی ارکان اسمبلی کی متناسب نمائندگی کے اعتبار سے انہیں نمایاں محکمہ جات الاٹ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی پی ایف ٹی اسمبلی میں اپنے ایم ایل ایز کیلئے علحدہ بلاک چاہے گا سوائے ایسی صورت کے کہ اسے ریاستی کابینہ میں ’قابل احترام‘ عہدے دیئے جائیں۔ بی جے پی اور آئی پی ایف ٹی اتحاد نے ریاست میں 59 نشستوں کے منجملہ 43 جیت کر بڑی کامیابی درج کرائی ۔ بی جے پی کو 35 اور فرنٹ کو 8 سیٹیں ملیں۔

TOPPOPULARRECENT