Wednesday , September 19 2018
Home / ہندوستان / تریپورہ میں جاری معمولی تشدد پر کنٹرول کی ہدایت

تریپورہ میں جاری معمولی تشدد پر کنٹرول کی ہدایت

راجناتھ سنگھ کی گورنر اور ڈی جی پی سے ٹیلی فون پر بات چیت
نئی دہلی 6 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) تریپورہ میں تشدد کے اکا دکا واقعات کے درمیان مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ نے آج ریاستی گورنر اور ڈائرکٹر جنرل پولیس (ڈی جی پی) سے بات چیت کی اور نئی حکومت کی تشکیل تک امن کی برقراری کو یقینی بنائے رکھنے کی ہدایت کی۔ گورنر تتھاگت رائے اور ڈی جی پی اے کے شکلا نے ٹیلی فون پر بات چیت کے دوران مرکزی وزیرداخلہ کو تریپورہ میں پیدا شدہ صورتحال اور تشدد پر کنٹرول کیلئے کئے جانے والے اقدامات سے واقف کروایا۔ حالیہ اسمبلی انتخابات میں مانک سرکار کی زیرقیادت سی پی آئی (ایم) حکومت پر بی جے پی ۔ آئی پی ایف ٹی اتحاد کی فتح کے بعد اس ریاست کے بعض حصوں میں تشدد کے و اقعات رونما ہوئے ہیں۔ راجناتھ سنگھ نے گورنر اور ڈی جی پی کو ہدایت کی ہیکہ ریاست میں امن کی برقراری کو یقینی بنایا جائے۔ جنوبی تریپورہ میں گزشتہ روز کمیونسٹ پارٹی کے بانی اور 1917 ء کے عظیم اکتوبر سوویت انقلاب کے رہنما لینن کا مجسمہ ایک بلڈوزر کی مدد سے منہدم کردیا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT