Thursday , June 21 2018
Home / ہندوستان / تریپورہ میں حرکیاتی اور کرپشن سے پاک حکومت کا تیقن :سی ایم

تریپورہ میں حرکیاتی اور کرپشن سے پاک حکومت کا تیقن :سی ایم

اگرتلہ۔15مارچ ( سیاست ڈاٹ کام) تریپورہ کے نئے چیف منسٹر بپلب کمار دیب نے کہا کہ ان کی ترجیح کرپشن سے پاک حرکیاتی اور شفاف حکومت ریاست میں قائم کرنا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ 25سال سے بایاں بازو بلاوقفہ اس ریاست پر برسراقتدار رہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ایسا سازگار ماحول برائے صنعت فراہم کرے گی جس سے شعبہ صنعت مطمئن ہوجائے گا ۔ علاوہ ازیں وہ قبائلی آبادی کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ان کا مقصد کرپشن سے پاک ‘ حرکیاتی اور شفاف حکومت تریپورہ میں قائم کرنا ہے تاکہ ترقی کے ثمرات بنیادی سطح تک پہنچ سکیں ۔ کیونکہ حکومت عوام تشکیل دیتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT