Thursday , November 23 2017
Home / Top Stories / تریپورہ میں سیلاب ‘12000 افراد بے گھر

تریپورہ میں سیلاب ‘12000 افراد بے گھر

اگرتلہ، 20جون (سیاست ڈاٹ کام)تریپورہ میں گزشتہ 24گھنٹوں سے جاری تیز بارش کی وجہ سے ندیوں میں زبردست طغیانی ہے اور اس کی وجہ سے دارالحکومت اگرتلا کے 2500 لوگوں سمیت مختلف حصوں میں 12 ہزار سے زائد افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔ریاست کی زیادہ تر ندیاں خطرے کے نشان سے اوپر بہہ رہی ہیں اور شہری علاقوں میں ہوئی شدید بارش نے نشیبی علاقوں میں سیلاب جیسے حالات پیدا کر دیئے ہیں جس سے قومی شاہراہ 44 اور دیگر راستوں پر ٹریفک جام کی صورت حال پیدا ہو گئی ہے ۔ایک رپورٹ کے مطابق مغربی تریپورہ کے سپاھي جالا ضلع میں روتھکھولاعلاقے میں بجائی دریا میں ایک 65 سالہ خاتون کے بہنے کی اطلاع ملی ہے ۔ اس کی شناخت رینوبالا ساہا کے طور پر کی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT