Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / تریپورہ میں سی پی ایم کے پانچ لیڈر بی جے پی میں شامل

تریپورہ میں سی پی ایم کے پانچ لیڈر بی جے پی میں شامل

اگرتلا،30جولائی(سیاست ڈاٹ کام )تریپورہ میں برسراقتدار مارکسی کمیونسٹ پارٹی(سی پی ایم )کو کل اس وقت ایک بڑا جھٹکا لگا،جب پارٹی کا یوتھ سیل،’ڈیموکریٹک یوتھ فیڈریشن آف انڈیا(ڈی وائی ایف آئی)’کے پانچ لیڈر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)میں شامل ہوگئے ۔ریاستی بی جے پی صدر وپلو کمار دیو نے پارٹی کے صوبائی ہیڈکوارٹر میں ان پانچوں لیڈران کا استقبال کیا۔اس موقع پر مسٹر دیو نے کہا کہ ریاست میں حالات معمول پر لانے اور ایک جمہوری حکومت کی تشکیل کے لئے ریاست کی موجودی سی پی ایم حکومت کے ساتھ جدو جہد کے پیش نظر آئندہ انتخابات کافی اہم ہے ۔ ریاستی بی جے پی کے ذرائع کے مطابق اب تک سی پی ایم کے لیڈران سمیت 20ہزار سے زیادہ فعال کارکنان بی جے پی میں شامل ہوچکے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT