Thursday , December 13 2018

تریپورہ میں چھ کانگریس ارکان اسمبلی کی ترنمول کانگریس میں شمولیت

اگرتلہ ۔ 7 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) تریپورہ میں کانگریس کے چھ ناراض ارکان اسمبلی نے سابق اپوزیشن قائد سدیپ رائے برمن کی زیرقیادت آج ایک مکتوب اسمبلی اسپیکر کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی چھوڑکر ترنمول کانگریس میں شمولیت اختیار کررہے ہیں ۔ چھ کے منجملہ چار ارکان اسمبلی نے اپنی دستخط کے ساتھ مکتوب اسپیکر کے حوالے کیا۔ دیگر دو ارکان اسمبلی ناسازی صحت کی بناء موجود نہیں تھے تاہم انھوں نے فون پر اسپیکر سے بات کی ۔ سدیپ رائے برمن نے کہاکہ تمام چھ ارکان اسمبلی ٹی ایم سی جنرل سکریٹری مکل رائے کے کولکتہ سے یہاں پہونچنے کے بعد رسمی طورپر ترنمول کانگریس میں شامل ہوجائیں گے ۔

TOPPOPULARRECENT