Monday , June 25 2018
Home / Top Stories / تریپورہ میں کنول کا پھول کھلے گا : راجناتھ سنگھ

تریپورہ میں کنول کا پھول کھلے گا : راجناتھ سنگھ

AGARTALA, FEB 4 (UNI):- Union Home Minister Rajnath Singh addressing during his road show in Agartala on Sunday. UNI PHOTO-51U

اگرتلا۔4فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج کہا کہ تریپورہ میں اسمبلی انتخابات کے بعد کنول کا پھول کھلے گا کیونکہ ریاست کی عوام بایاں بازو محاذ کی حکومت کے کرپشن سے بیزار ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں جو18فبروری کو مقرر ہیں اور نتائج 3مارچ کو منظر عام پر آئیں گے ۔ موجودہ حکومت اپنا راستہ لے گی ۔ انہوں نے کہا کہ زبردست ہجوم سے جو پارٹی کے روڈ شو میں موجود تھا ظاہر ہوتا ہے کہ وجئے سنکلپ یاترا کامیاب رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب انہیں کوئی شک نہیں رہا کہ بدعنوان بایاں محاذ کی حکومت جڑسے اکھڑ جائے گی اور اسمبلی انتخابات کے بعد تریپورہ میں کنول کا پھول کھلے گا ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ انہیں یہ جان کر حیرت ہوئی کہ 66فیصد عوام خط غربت کی سطح سے نیچے تریپورہ میں زندگی گذار رہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT