Monday , November 20 2017
Home / ہندوستان / تریپورہ میں 7 بنگلہ دیشی گرفتار

تریپورہ میں 7 بنگلہ دیشی گرفتار

اگرتلہ، 23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) تریپورہ کے مختلف حصوں میں سیکورٹی اہلکاروں (بی ایس ایف )نے پاسپورٹ کے بغیر غیر قانونی طور پر سرحد پار کرنے والے سات بنگلہ دیشی شہریوں کو گرفتار کیا ۔ دو دن قبل بلونیا کی عدالت سے ایک بنگلہ دیشی شہری کے فرار ہونے کے بعد اس کی گرفتاری کے لئے ایک خصوصی مہم شروع کی گئی تھی۔ بی ایس ایف افسران نے بتایا کہ کل شام ہندوستان سرحد میں دراندازی کرنے والے چار بنگلہ دیشی شہریوں کو سونامارا سے گرفتار کیا گیا۔ان کی شناخت محمد رابن (16)، محمد روبال (25)، ریاض الاسلام (13) اورمحمد اظہر (30) کے طور پر کیا گیا۔ یہ چار وں افراد بنگلہ دیش کے ناگیشور پولیس حلقہ کے کوری گرام کے رہنے والے ہیں۔ان کے قبضے سے کچھ ہندوستانی کرنسی، تین موبائل فون اورایک سم برآمد کی گئی ہے ۔ تحقیقات کے دوران انہوں نے بتایا کہ وہ روزگار کے سلسلے میں ہندوستانی سرحد میں داخل ہوئے تھے۔ مقامی پولیس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔

 

یو ڈی ایف کی ہڑتال جاری
ترواننتاپورم۔23 اگست (سیاست ڈاٹ کام) کیرالا میں اپوزیشن کانگریس زیر قیادت یو ڈی ایف نے ریاستی اسمبلی میں آج لگاتار تیسرے روز اپنا ایجی ٹیشن جاری رکھتے ہوئے وزیر صحت اور سماجی بہبود کے کے شیلجا کے استعفیٰ کا مطالبہ کیا جن پر اور باتوں کے علاوہ اقتدار کے بیجا استعمال کا الزام ہے۔ اپوزیشن ارکان بینروں اور پلے کارڈس کے ساتھ اسمبلی پہنچے اور ایوان کے وسط میں نعرے لگائے۔ انہوں نے وقفہ سوالات میں حصہ نہیں لیا۔ اپوزیشن لیڈر رمیش چنیتالا نے سی پی آئی ایم زیر قیادت حکومت پر حملہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وقفہ صفر سے وہ کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔

 

TOPPOPULARRECENT