Friday , September 21 2018
Home / Top Stories / تریپورہ میں 74فیصد رائے دہی : الیکشن کمیشن

تریپورہ میں 74فیصد رائے دہی : الیکشن کمیشن

AGARTALA, FEB 18 (UNI):- Voters are waiting for their turn at a polling booth, during the Tripura Assembly Election, in Raj Nagar, Agartala on Sunday.UNI PHOTO-78U

نئی دہلی ۔18فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) آج ریاست تریپورہ کی اسمبلی کیلئے ایک مرحلہ کی رائے دہی میں جملہ 74فیصد رائے دہی ریکارڈ کی گئی ‘ جب کہ سابق انتخابات میں 91.82 فیصد رائے دہی ہوئی تھی ۔ آج کی رائے دہی جملہ 60نشستوں میں سے 59نشستوں کیلئے منعقد کی گئی تھی ۔ ایک حلقہ میں سی پی آئی ایم امیدوار کی موت کی وجہ سے رائے دہی ملتوی کردی گئی ۔ اب یہاں 12مارچ کو رائے دہی مقرر ہے ۔ الیکشن کمیشن نے آج جو اعداد و شمار جاری کئے ہیں اس کے بموجب رائے دہی 74فیصد ہے ۔ بی جے پی تاحال شمال مشرقی ریاستوں میں فی الحال ایک کے بعد ریاست میں اقتدار حاصل کرتی جارہی ہے ۔ شمال مشرقی ہند کی ریاستیں کبھی کمیونسٹ پارٹیوں کا مستحکم گڑھ سمجھی جاتی تھیں ۔ بھگوا پارٹی نے ماقبل انتخابات قبائلی تنظیم پی ایف ٹی سے اتحاد کیا تھا جو کٹر مخالف بایاں بازو سمجھی جاتی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT