Sunday , September 23 2018
Home / سیاسیات / تریپورہ میں 89.8 فیصدرائے دہی: الیکشن کمیشن

تریپورہ میں 89.8 فیصدرائے دہی: الیکشن کمیشن

نئی دہلی ۔19 فبروری ۔(سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے آج کہاکہ کل تریپورہ اسمبلی انتخابات میں 25.73 لاکھ رائے دہندوں نے حصہ لیااور رائے دہی کا فیصد متاثرکن یعنی 89.8 فیصد رہا ۔ مقامی انتخابی عہدیداروں سے موصولہ اطلاعات کے بموجب اوسط رائے دہی 76 فیصد رہی ۔ رائے دہی 12:30 بجے رات تک کئی مراکز رائے دہی پر جاری رہی ۔ بعض مراـکز رائے دہی سے ہنوز رائے دہی کا فیصد دستیاب نہیں ہوا ۔ ریاست کی 60 میں سے 59 نشستوں پر رائے دہی ہوئی ۔

TOPPOPULARRECENT