Monday , June 25 2018
Home / سیاسیات / تریپورہ کانگریس کی ہڑتال سے عام زندگی متاثر

تریپورہ کانگریس کی ہڑتال سے عام زندگی متاثر

اگرتلہ ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تریپورہ میں کانگریس نے آج صبح 6 بجے سے 12 گھنٹے طویل ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا گیا ہے ۔ ہڑتال کے باعث عام زندگی متاثر دیکھی گئی جب کہ دارالحکومت اگرتلہ کی سڑکوں پر چند ایک آٹو رکشا ، موٹر سیکلیں نظر آئے ۔ تعلیمی ادارے اور مارکٹس بند رکھے گئے ۔ ریاستی انتظامیہ نے نظم و ضبط کی ب

اگرتلہ ۔ 20 ۔ نومبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : تریپورہ میں کانگریس نے آج صبح 6 بجے سے 12 گھنٹے طویل ہڑتال کا اعلان کیا ہے جس پر ملا جلا ردعمل ظاہر کیا گیا ہے ۔ ہڑتال کے باعث عام زندگی متاثر دیکھی گئی جب کہ دارالحکومت اگرتلہ کی سڑکوں پر چند ایک آٹو رکشا ، موٹر سیکلیں نظر آئے ۔ تعلیمی ادارے اور مارکٹس بند رکھے گئے ۔ ریاستی انتظامیہ نے نظم و ضبط کی برقراری کے لیے اضافی پولیس فورس متعین کردی تھی ۔ کانگریس نے اگرتلہ میں 17 نومبر کو پارٹی کارکنوں پر پولیس کے لاٹھی چارج کے خلاف احتجاجی بند منانے کا اعلان کیا ۔ کانگریس کارکنوں نے تحریک عدم تعاون شروع کیا جس میں بعض پارٹی کارکن شدید زخمی ہوگئے تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT