Tuesday , November 21 2017
Home / ہندوستان / تریپورہ کی سرحد پر کشیدگی برقرار

تریپورہ کی سرحد پر کشیدگی برقرار

اگرتلا، 19مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) تریپورہ کے جنوبی سرحدی شہر سابروم میں بورڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے جوانوں کے ذریعہ ایک خاتون سمیت تین قبائلی لوگوں کے مارے جانے کے بعد ہوئی جھڑپ کے تیسرے دن آج بھی حالات کشیدہ ہیں۔ پولیس نے ابھی تک کسی بھی ملزم نوجوان کو گرفتار نہیں کیاہے ۔ بی ایس ایف حکام نے بھی ابھی تک اپنے کسی جوان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے ۔ ریاست میں حکمران مارکسی کمیونسٹ پارٹی (سی پی ایم) نے بی ایس ایف کے جوانوں پر ایک قبائلی عورت کے ساتھ عصمت دری کرنے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اس میں ناکام رہنے کی وجہ سے جوانوں نے اندھا دھند گولیاں چلانی شروع کر دیں۔ تاہم بی ایس ایف کا دعوی ہے کہ اسمگلروں کے ایک گروپ نے ان پر حملہ کر دیا تھا جس کے پیش نظر انہوں نے اپنے دفاع میں گولیاں چلائی تھیں۔ سی پی ایم کے علاوہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور ترنمول کانگریس نے واقعہ کی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان کے خلاف قانون کے تحت کارروائی کی جانی چاہئے ۔

TOPPOPULARRECENT