Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / تریپورہ کے گورنر تتھاگت رائے کی دہلی طلبی

تریپورہ کے گورنر تتھاگت رائے کی دہلی طلبی

اگرتلہ،22نومبر (سیاست ڈاٹ کام) تریپورہ کے گورنر تتھاگت رائے ایک صحافی سدیپ دتہ بھومک کے قتل کے سلسلہ میں مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ کے بلاوے دہلی کے لئے روانہ ہوگئے ۔ سدیپ کو راجدھانی اگرتلہ سے سات کلومیٹر دور آر کے نگر کے تریپورہ اسٹیٹ رائفلس کے چمبر کے نزدیک بٹالین کمانڈینٹ تپن دیو ورما نے گولی مار کرقتل کردیا تھا۔ مسٹررائے صبح نئی دہلی کے لئے روانہ ہوئے ، جہاں وہ وزیر داخلہ سے ریاست میں امن وقانون کی صورتحال کے تعلق سے بات چیت کریں گے ۔ اس سے پہلے مسٹر رائے نے میڈیا سے کہاکہ میں نے صحافی کے قتل معاملہ میں ریاستی حکومت سے رپورٹ مانگی ہے کیونکہ راج بھون میں بیٹھ کر تفصیلات حاصل کرنا مشکل ہے میں پولیس اور مرنے والے صحافی کے کنبہ کے اراکین کے بیان کے ساتھ ساتھ میڈیا رپورٹوں کا باریکی سے جائزہ لے رہا ہوں۔ انہوں نے کہاکہ میں سدیپ کے قتل سے بہت پریشان ہوں اور اس کی مذمت کرنے کے لئے میرے پاس الفاظ نہیں ہیں۔ میں اس معاملہ کو شروع سے لیکر آخر تک دیکھوں گا۔ یہ واقعہ شانتنو بھومک کے قتل سے بھی زیادہ گھناونا ہے ۔ شانتنو کی موت ایک سیاسی تصادم کے دوران ہوئی تھی لیکن سدیپ کو بٹالین ہیڈکوارٹر میں سلامتی اہلکار نے گولی ماری ہے ۔

TOPPOPULARRECENT