Wednesday , April 25 2018
Home / سیاسیات / تریپورہ :40 پولنگ مراکز پر خواتین عملہ کی تعیناتی

تریپورہ :40 پولنگ مراکز پر خواتین عملہ کی تعیناتی

اگرتلہ19(سیاست ڈاٹ کام ) تریپورہ میں آئندہ 18 فروری کو ہونے والے اسمبلی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے 40 پولنگ مراکز پر خواتین عملہ کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے ۔ ان پولنگ مراکز پر انتخابی عملہ اور سکیورٹی عملہ بھی خواتین ہی ہوں گی۔ ریاست کے چیف الیکشن افسر رام تارانیکات نے آج یہاں بتایا کہ 40اسمبلی حلقوں کے ایسے 40پولنگ مراکز کی پہلے ہی نشاندہی کی جا چکی ہے اور یہاں پر انتخابی عملہ اور سکیورٹی عملہ بھی خواتین ہی ہوں گی۔ انہوں نے بتایا کہ تمام 3214 پولنگ مراکز کو ہر طرح کی سہولیات مہیا کر دیا گیا ہے جن میں معذور افراد کے لئے ریمپ، انتخابی ڈیوٹی کرنے والے عملہ کے لئے بجلی، پانی اور بیت الخلاء کی سہولیات کی فراہمی شامل ہے ۔ جن پولنگ مراکز پر خواتین ملازمین کی تعیناتی کی جائے گی وہاں کا ماحول ان کے لئے سازگاربنا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اس سے پہلے بھی کئی پولنگ مراکز پر خواتین ملازمین کی تعیناتی کی گئی تھی لیکن اس بار یہ تعداد زیادہ ہے ۔ انتخابات کو پرامن طریقے سے کرانے کے لئے مرکزی نیم فوجی دستوں کی 300 کمپنیوں کو تعینات کیا جائے گا اور اس کی 25 کمپنیاں پہلے ہی ریاست میں آ چکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT