Tuesday , September 25 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تزکیہ نفس کیلئے فکر آخرت ضروری

تزکیہ نفس کیلئے فکر آخرت ضروری

نظام آباد/27 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اللہ تعالی نے قرآن حکیم میں فرماتے ہیں کہ اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل فرماتے تو تم دیکھتے کہ وہ مارے خوف کے ریزہ ریزہ ہوجاتا ۔ سورہ حشر ) خوف خدا اور فکر آخرت ایسا عمل ہے جس سے انسان صراط مستقیم پر قائم ہوگا ۔ موجودہ بگڑے ہوئے معاشرہ میں حضرت انسان کے دل سخت ہوچلے ہیں جو عذاب الہی کو دعوت دے ر

نظام آباد/27 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اللہ تعالی نے قرآن حکیم میں فرماتے ہیں کہ اگر ہم اس قرآن کو کسی پہاڑ پر نازل فرماتے تو تم دیکھتے کہ وہ مارے خوف کے ریزہ ریزہ ہوجاتا ۔ سورہ حشر ) خوف خدا اور فکر آخرت ایسا عمل ہے جس سے انسان صراط مستقیم پر قائم ہوگا ۔ موجودہ بگڑے ہوئے معاشرہ میں حضرت انسان کے دل سخت ہوچلے ہیں جو عذاب الہی کو دعوت دے رہے ہیں ۔ ہمہ مسالکی علماء کرام کی تنظیم اصلاح معاشرہ ازالہ منکرات نے قرآن حکیم گر یہ وزاری و ذکر رسولﷺ کے نام سے ایک کتاب مرتب کی ہے جس کو جماعتی قائدین اور دانشوران اور علماء کرام کی رائے شامل ہے قرآن حکیم پڑھ کر رویا جائے یا رونی صورت بنالیں جو اپنے تزکیہ کا ایک اچھا ذریعہ ہے ۔ دو قطروں کو جہنم کی آگ نہیں چھوئے گی ایک خون کا قطرہ جو اللہ کی راہ میں بہایا جائے اور دوسرا قطرہ ان آنسوں کو جو خوف خدا سے آنکھوں سے بہنے لگے ۔ تزکیہ خاندان ، تزکیہ معاشرہ ، تزکیہ نفس کیلئے فکر آخرت اور خوف خدا پیدا کرنا ضروری ہے ۔ اللہ کے رسول ﷺ کیح زندگی کے ایسے واقعات جو مصائب ، مشکلات اور جہاں جہاں آپ آنسو بہائیں ہیں پڑھ کر رویا جائے ۔ ان واقعات کو اس کتاب میں جگہ دی گئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد نعیم الدین خادم اصلاح معاشرہ نے ایک اجتماع منعقدہ مسجد عرفات احمد پورہ کالونی نظام آباد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مزید انہوں نے کہا کہ انبیاء علیہ السلام ، صحابہ کرام اور اولیاء کرام و اکابرین ملت کی یہ صفت ہمیشہ رہی ہے کہ وہ اکثر یاد الہی خون الہی ، فکر آخرت سے رویا کرتے تھے اور یہیں صفت اللہ کے یہاں بہت مقبول ہوئی ہے اور انہیں اونچا مقام حاصل ہوا ۔ محفل گر یہ وزاری و ذکر رسول ، توبہ ا ستغفار کا طریقہ یہ ہے کہ روزانہ ہفتہ وار قرآن حکیم کی آخرت والی آیات اور سورتیں پڑھ کر معہ ترجمہ حضور ﷺ کے رونے کے واقعات پڑھیں اور 100 مرتبہ درود شریف پڑھیں اور 100 مرتبہ استغفار پڑھیں ۔ انفرادی و اجتماعی پڑھیں ۔ مجالس یا محفلیں اور جہری پڑھیں ۔ مساجد و جماعتیں ادارے ، مدارس ، کتب خانوں کیلئے یہ کتاب مفت تقسیم ہے ۔ جناب حافظ ماجد خان نے تلاوت کی ۔ حافظ رفیع الدین نے دعاء کی ۔ مسٹر عرفان نے انتظامات کئے شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی ۔

TOPPOPULARRECENT