Thursday , December 14 2017
Home / Top Stories / تسائی انگ وین ‘تائیوان کی صدر منتخب

تسائی انگ وین ‘تائیوان کی صدر منتخب

NEW TAIPEI, JAN 16:- Taiwan's Democratic Progressive Party (DPP) Chairperson and presidential candidate Tsai Ing-wen casts her ballot at a polling station during general elections in New Taipei, Taiwan, January 16, 2016. REUTERS/UNI PHOTO-5R

تائیپی 16 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) تائیوان کی اصل اپوزیشن جماعت کی تسائی انگ وین ملک کی پہلی خاتون صدر بنیں گی ۔ انہیں انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل ہوئی ہے ۔ برسر اقتدار جماعت کو بھاری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ برسر اقتدار جماعت کے ایم ٹی کے امیدوار ایرک چو نے پارٹی کی بدترین شکست کو قبول کرلیا ہے ۔ انہوں نے پارٹی ہیڈ کوارٹرس میں مغموم اور رنجیدہ حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنی شکست کا اعتراف کیا ۔ ملک میں ووٹوں کی گنتی کا کام جاری ہے حالانکہ اپوزیشن کی امیدوار تسائی انگ وین کو 60 فیصد ووٹ مل گئے ہیں۔ اپوزیشن امیدوار کو 30 فیصد ووٹوں پر اکتفا کرنا پڑا ہے ۔ ملک میں یہ کسی بھی صدر کی سب سے بڑی کامیابی ہوگی ۔ اس سے قبل صدارتی انتخاب میں سب سے زیادہ 58.45 فیصد ووٹ کسی صدر کو حاصل ہوئے تھے ۔ یہ تناسب 2008 میں ہوئے انتخابات میں موجودہ کے ایم ٹی صدر ما ینگ ۔ جئیو نے حاصل کیا تھا ۔ شکست کے بعد اپنے خطاب میں انہوں نے حامیوں سے کہا کہ مجھے معاف کردیں۔ ہم شکست کھا گئے ہیں۔ کے ایم ٹی کو انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ اپوزیشن امیدوار نے کہا کہ ان کی پارٹی کو پارلیمانی اکثریت بھی نہیں مل سکی ہے ۔ یہ پہلی مرتبہ ہے جب کے ایم ٹی کو ملک کے مقننہ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ انہوں نے اپوزیشن امیدوار کو مبارکباد بھی دی ۔

TOPPOPULARRECENT