Tuesday , January 23 2018
Home / کھیل کی خبریں / تسکین سے بنگلہ دیش کو راحت، انڈیا 105 پر آؤٹ

تسکین سے بنگلہ دیش کو راحت، انڈیا 105 پر آؤٹ

میرپور، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی طرف سے متزلزل بیٹنگ کامظاہرہ ہوا جس نے انھیں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے اقل ترین او ڈی آئی اسکور پر ڈھیر کردیا جبکہ کیریئر کا آغاز کرنے والے میڈیم پیسر تسکین احمد نے مہمان لائن اپ کو بارش کے سبب مختصر کردہ دوسرے ونڈے میں آج یہاں تہس نہس کرتے ہوئے پانچ وکٹ کی متاثرکن کارکردگی درج کرائی۔ 41 اوورز فی

میرپور، 17 جون (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان کی طرف سے متزلزل بیٹنگ کامظاہرہ ہوا جس نے انھیں بنگلہ دیش کے خلاف اپنے اقل ترین او ڈی آئی اسکور پر ڈھیر کردیا جبکہ کیریئر کا آغاز کرنے والے میڈیم پیسر تسکین احمد نے مہمان لائن اپ کو بارش کے سبب مختصر کردہ دوسرے ونڈے میں آج یہاں تہس نہس کرتے ہوئے پانچ وکٹ کی متاثرکن کارکردگی درج کرائی۔ 41 اوورز فی ٹیم والے میچ میں ہندوستانیوں کو محض 25.5 اوورز میں 105 رنز پر آل آؤٹ کردیا گیا، جو اُن کے سابقہ کمتر اسکور 191 سے کافی پیچھے ہے، جو پورٹ آف اسپین میں 2007ء ورلڈ کپ کے دوران درج ہوا تھا۔ ٹیم انڈیا کا سنسنی خیز بکھراؤ تسکین کی مرہون منت ہے جنھوں نے 5/28 کے اعداد و شمار حاصل کئے جو کسی بنگلہ دیشی کھلاڑی کی طرف سے پہلے میچ میں بہترین پرفارمنس ہے۔ کپتان سریش رائنا کے 27 رنز ہندوستان کا بہترین انفرادی اسکور ثابت ہوا۔ قبل ازیں مشفق الرحیم نے ٹاس جیت کر مہمانوں کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

TOPPOPULARRECENT