Friday , August 17 2018
Home / ہندوستان / تشدد ترک کردیں، انتہا پسندوں سے لشکر طیبہ کارکن کی اپیل

تشدد ترک کردیں، انتہا پسندوں سے لشکر طیبہ کارکن کی اپیل

سرینگر 10 مئی (سیاست ڈاٹ کام) لشکر طیبہ ے ایک عسکریت پسند نے جسے بارہمولہ دہشت گردانہ حملہ میں لشکر کے مبینہ رول کے سلسلہ میں دیگر انتہا پسندوں کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے، اُس نے ایک ویڈیو میں جو وائرل ہوا ہے، تمام انتہا پسندوں سے تشدد کی راہ ترک کردینے کی اپیل کی ہے۔ عسکریت پسند نے دو منٹ کی ویڈیو میں جسے اُس نے آرمی کی تحویل میں رہتے ہوئے ریکارڈ کرایا، وہ کہتا ہے : ’’میرا نام اعجاز احمد گوجری ہے۔ میں میرے دیگر دوستوں صہیب اخون، محسن مشتاق بھٹ اور ناصر امین درازی سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے گھر واپس آجائیں۔ وہ غلط راہ پر چل پڑے ہیں اور اپنی فیملیوں، اپنی اچھی زندگی کو چھوڑ کر جنگلات میں رہ رہے ہیں۔ میں ناصر سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ واپس آجائے کیوں کہ اُس کی والدہ بہت علیل ہیں۔ پاکستان اِن نوجوانوں کو گمراہ کررہا ہے‘‘۔ لشکر طیبہ کے ایک اڈے کا گزشتہ روز شمالی کشمیر میں پتہ چلایا گیا جہاں سے 10 افراد کو گرفتار کیا گیا۔

TOPPOPULARRECENT