Wednesday , September 26 2018
Home / ہندوستان / تشدد سے رحم کی طرف پیشرفت کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری : صدر جمہوریہ

تشدد سے رحم کی طرف پیشرفت کیلئے مہاتما بدھ کی تعلیمات ضروری : صدر جمہوریہ

ممبئی ۔ 14جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) صدر جمہوریہ ہند رام ناتھ کوئند نے آج کہا کہ مہاتما بدھ کا پیغام معاشرہ کی تشدد سے رحم اور ہمدردی کی سمت پیشرفت کیلئے ضروری ہے ۔ وہ یوم اظہار تشکر کے موقع پر عالمی ویپاسنا پگوڑہ میں ممبئی کے مضافاتی علاقہ بورویلی میں خطاب کررہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی خاطر ہمیں تشدد سے رحم اور ہمدردی کی سمت پیشرفت اور اس کیلئے سماج میں مہاتما گوتم بدھ کاپیغام عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان کی تعلیمات ‘ پیغامات اور اصولوں سے عوام کو واقف ہونا چاہیئے ۔رام ناتھ کوئند نے کہاکہ مہاراشٹرا کئی کارناموں کیلئے شہرت رکھتا ہے لیکن اس سکے عقائد اور روایات کیلئے اس کی زیادہ شہرت ہے ۔

TOPPOPULARRECENT