Friday , June 22 2018
Home / Top Stories / تشدد میں ملوث عسکریت پسندوں سے بات چیت ناممکن

تشدد میں ملوث عسکریت پسندوں سے بات چیت ناممکن

گوہاٹی۔12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج واضح طور پر کہا کہ تشدد میں ملوث عسکریت پسند تنظیموں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی ۔اگرچہ دیگر تنظیموں سے بات چیت کیلئے حکومت کے دروازے کھلے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے 19ویں قومی یوتھ فسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں‘

گوہاٹی۔12جنوری ( سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے آج واضح طور پر کہا کہ تشدد میں ملوث عسکریت پسند تنظیموں کے ساتھ کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی ۔اگرچہ دیگر تنظیموں سے بات چیت کیلئے حکومت کے دروازے کھلے ہیں ۔ وزیر داخلہ نے 19ویں قومی یوتھ فسٹیول کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’’ بات چیت کیلئے دروازے کھلے ہیں‘ لیکن کسی بھی صورت میں ان عسکریت پسندوں سے کوئی بات چیت نہیں کی جائے گی جو تشدد میں ملوث ہیں۔ نریندر مودی حکومت کے تحت ہم اس قسم کے عسکریت پسندوں سے کوئی بات چیت نہیں کریں گے ‘‘۔مسٹر راج ناتھ سنگھ نے شمال مشرقی علاقے میں سرگرم تخریب کار گروپوں پر زور دیا کہ وہ اپنی پُرتشدد سرگرمیاں ترک کردیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ (تخریب کار) غریب عوام کے مسائل نہیں سمجھ سکتے ۔ غریبوں کو ہلاک کیا جارہا ہے اور نوجوان اس صورت میں خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ انہیں تخریب کاروں کے خلاف لڑنا ہوگا ‘ خواہ وہ ( عسکریت پسند) کتنے ہی طاقتور کیوں نہ ہوں ۔ مرکزی وزیر داخلہ نے کہا کہ ’’ عوام میں پھوٹ ڈالنے والے تشدد اور جبری وصولی میں ملوث ان گروپوں کو اپنی سرگرمیاں ترک کرنا ہوگا ۔ تشدد اور تخریب کاری کے خلاف لڑائی میں آپ ( نوجوانوں) سے مدد طلب کرتا ہوں ‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT