Monday , August 20 2018
Home / ہندوستان / تشدد کے خاتمہ کیلئے سیول سوسائٹی اور حکومت ملکر کام کریں: محبوبہ مفتی

تشدد کے خاتمہ کیلئے سیول سوسائٹی اور حکومت ملکر کام کریں: محبوبہ مفتی

جموں ۔20 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) جموں کشمیر کے چیف منسٹر محبوبہ مفتی نے گزشتہ روز عسکریت پسندوں اور سکیوریٹی فورسس کے درمیان ہونے والے تصادم میں خاتون کی ہلاکت پر سخت افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاست میں تشدد کے خاتمہ کے لیے سیول سوسائٹی اور حکومت کو مل کر کام کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سکیوریٹی فورسس اور عسکریت پسندوں کے درمیان ہونے والے فائرنگ کے واقعہ میں روبینہ نامی خاتون شدید زخمی ہوگئی تھی جنہیں فوری طور پر نزدیکی دواخانہ منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ زخموں سے جانبر نہ ہوسکیں۔ اس واقعہ پر رنج کا اظہار کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے ٹوئٹ کیا ہے کہ ضلع شوپیان کے ایک دیہات میں پیش آئے اس افسوسناک واقعہ پر انہیں صدمہ پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں تشدد کے خاتمہ کیلئے حکومت اور سیول سوسائٹی کو ملکر کام کرنا چاہئے۔

کرسمس کی مخالفت سے دنیا بھر میں ملک کے تئیں منفی سوچ پیدا ہوگی:جاوید اختر
نئی دہلی،20دسمبر(سیاست ڈاٹ کام)مشہور نغمہ نگارجاوید اختر نے آج کہا کہ کچھ انتہاپسند گروپ کئی اسکولوں اور گرجہ گھروں میں کرسمس کا تہوار نہ منانے کا دباؤ ڈال رہے ہیں جس سے دنیا میں خصوصاً مغربی ملکوں میں ہندوستان کے تئیں منفی سوچ ابھرے گی۔مسٹر اختر نے سوشل میڈیا پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا،”ہندوستان کے متعدد شہروں میں انتہاپسند تنظیمیں کئی اسکولوں اور گرجہ گھروں میں کرسمس نہ منانے کے لئے دباؤ ڈال رہی ہیں۔جولوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس سے دنیا میں خصوصاًمغربی ملکوں میں ہندوستان کے تئیں منفی سوچ نہیں پیدا ہوگی وہ مٹی میں سر چھپا کر بیٹھے ہیں۔”

TOPPOPULARRECENT