تشکیل تلنگانہ میں تلگودیشم کا فیصلہ کن رول

نرمل22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کے سی آر موقع پرست اور خود غرض سیاست دان ہے ان سے کسی نے کہا تھا کہ تلنگانہ کا چیف منسٹر دلت کو بناؤ اور ڈپٹی چیف منسٹر مسلمان کو بناؤ آج جب ریاست کی تشکیل عمل میں آگئی تو اقتدار کی ہوس بڑھ گئی ہے جبکہ تلگودیشم سربراہ نے سب سے پہلے تلنگانہ کی تشکیل کے سلسلہ میں مکتوب مرکز کو دے دیا ۔ آج ہم اعلان کرتے ہیں

نرمل22 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) کے سی آر موقع پرست اور خود غرض سیاست دان ہے ان سے کسی نے کہا تھا کہ تلنگانہ کا چیف منسٹر دلت کو بناؤ اور ڈپٹی چیف منسٹر مسلمان کو بناؤ آج جب ریاست کی تشکیل عمل میں آگئی تو اقتدار کی ہوس بڑھ گئی ہے جبکہ تلگودیشم سربراہ نے سب سے پہلے تلنگانہ کی تشکیل کے سلسلہ میں مکتوب مرکز کو دے دیا ۔ آج ہم اعلان کرتے ہیں کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کا چیف مسنسٹر دلت کو بنائیں گے ۔ ریاست میں برق رفتار ترقی کا اعزاز صرف تلگودیشم دور حکومت میں تلگودیشم کو حاصل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار رکن پارلیمنٹ عادل آباد مسٹر رمیش راتھوڑ نے نمائندہ سیاست کو دئے گئے ایک خصوصی انٹرویو کیا ۔ واضح رہے کہ مسٹر رمیش راتھوڑ کل نرمل میں این چندرا بابو نائیڈو کے انتخابی جلسہ کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے نرمل پہونچے تھے ۔ انہوں نے کے سی آر کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ کے سی آر تین ماہ اپنے فارم ہاوز میں آرام کرتے ہیں اور کچھ دن کیلئے باہر آتے ہیں ایسے قائد سے ریاست کی ترقی کی کیا امید کی جاسکتی ہے ۔ مسٹر راتھوڑ نے کہا کہ ریاست آندھراپردیش کی ترقی صرف اور صرف تلگودیشم کے دور اقتدار میں ہوتی بلکہ چندرا بابو نائیڈو کی ہائی ٹیک قیادت نے آندھراپردیش کو عالمی سطح پر مقبولیت بحشی ہر طبقہ چندرا بابو نائیڈو کے دور میں خوشحال تھا نظم و نسق کے ذریعہ تلگودیشم نے ایک مثال قائم کرتے ہوئے فسادات کا خاتمہ کیا تھا ۔ جبکہ اقلیتوں کی فلاح و بہبود کیلئے ایک دوسری سرکاری زبان کا درجہ حج ہاوز کی تعمیر ہر تعلقہ میں شادی خانوں کی تعمیر آج بھی تلگودیشم کی یاد دلاتی ہیں ۔ مسٹر راتھوڑ نے بتایا کہ حلقہ اسمبلی نرمل سے یہاں کی سیاسی تاریخ میں آج تک کسی بھی سیاسی جماعت نے مسلم امیدوار کو اسمبلی کا ٹکٹ نہیں دیا تاہم تلگودیشم نے حلقہ اسمبلی نرمل سے مرزا یسین بیگ بابر کو اپنا امیدوار بناے ہے میں تمام مسلم بھائیوں ، بہنوں ، بزرگوں ، تمام طبقات سے یکساں اپیل کرتا ہوں کہ وہ اسمبلی میں مرزا یسین بیگ بابر کو اور پارلیمنٹ کیلئے میرے حق میں اپنے قیمتی ووٹ کا استعمال کرتے ہوئے کامیابی سے ہمکنار کریں ہم آپ کی مسائل کی یکسوئی کیلئے ہمیشہ دستیاب رہیں گے اور اس علاقہ کو مثالی علاقہ میں تبدیل کرنے کیلئے کوشاں رہیں گے ۔ مسٹر راتھوڑ نے کہا کہ کل نرمل جونئیر کالج گراؤنڈ پر سربراہ تلگودیشم پارٹی این چندرا بابو نئایڈو 7 بجے انتخابی جلسہ سے خطاب کریں گے ۔ اس موقع پر مرزا یقین بیگ بابر امیدوار کے علاوہ سابق صدر ضلع پریشد مسٹر این شیام سندر بھی موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT