Saturday , December 16 2017
Home / شہر کی خبریں / تشکیل تلنگانہ میں عثمانیہ یونیورسٹی کا رول

تشکیل تلنگانہ میں عثمانیہ یونیورسٹی کا رول

صدی تقاریب کا اہم موضوع ، ماہرین تعلیم کے لکچرز ہوں گے
حیدرآباد ۔ 21 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی صدی تقاریب میں تلنگانہ ریاست کی تشکیل میں اور سماج کی ترقی میں یونیورسٹی کے رول کو اجاگر کیا جائے گا ۔ صدر جمہوریہ پرنب مکرجی کو سہ روزہ افتتاحی فیسٹیول میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی دعوت دی گئی ہے ۔ ڈپٹی چیف منسٹر کڈیم سری ہری کی طرف سے منعقد کی گئی میٹنگ میں 9 ویں چانسلر ایس رام چندرم رجسٹرار ای سریش کمار اور ٹی آر ایس رکن پارلیمنٹ ڈاکٹر کے کیشو راؤ نے شرکت کی ۔ میٹنگ میں تقاریب سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا ۔ افتتاحی تقریب میں بین الاقوامی شہرت رکھنے والے ممتاز ماہرین تعلیم لکچر دیں گے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی سے متعلق ایک ڈاکومنٹری بھی پیش کی جائے گی جس میں عثمانیہ یونیورسٹی کی تاریخ اور اس کے اہم کارنامے پیش کئے جائیں گے ۔ میٹنگ میں اسپیشل آفیسر صدی تقاریب ایچ وینکٹیشورلو بھی موجود تھے ۔۔

TOPPOPULARRECENT