Sunday , September 23 2018
Home / شہر کی خبریں / تشکیل تلنگانہ پر دنیا بھر میں جشن

تشکیل تلنگانہ پر دنیا بھر میں جشن

دبئی ، ابوظہبی اور عرب امارات ، قطر میں اڈرائیٹ گروپ کی مبارکباد

دبئی ، ابوظہبی اور عرب امارات ، قطر میں اڈرائیٹ گروپ کی مبارکباد

حیدرآباد ۔ 20 ۔ فروری : ( سیاست نیوز ) : تشکیل تلنگانہ پر دنیا بھر میں جشن منایا جارہا ہے ۔ اڈرائٹ گروپ کی جانب سے دوبئی ، ابوظہبی اور عرب امارات کے علاوہ قطر میں اڈرائٹ گروپ کے مینجنگ ڈائرکٹر جناب خداداد خان نے علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کی راہیں ہموار ہونے پر جشن مناتے ہوئے اڈرائٹ کمپنی کے عہدیداروں و ملازمین میں مٹھائی تقسیم کی ۔ انہوں نے اس موقع پر جاری کردہ ایک بیان میں تلنگانہ عوام بالخصوص حیدرآباد کی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ علحدہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل حیدرآباد میں ترقی کی نئی راہیں ہموار کرنے کی توقع ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد کی ترقی کے سلسلہ میں سیما آندھرا قائدین نے جو دعوے کئیے انہیں جھوٹا ثابت کرنے کے لیے یہ ضروری ہے کہ حیدرآباد اور تلنگانہ کے عوام فرقہ وارانہ ہم آہنگی و یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نئی ریاست کی ترقی کے لیے متحدہ جدوجہد کریں ۔ جناب خدا داد خان نے کہا کہ نئی ریاست سے تلنگانہ کے عوام کو جو توقعات وابستہ ہیں انہیں پورا کرنے میں سیاسی جماعتوں کو دلچسپی کا مظاہرہ کرنا چاہئے ساتھ ہی ساتھ تلنگانہ عوام پر بھی اس بات کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ قومی سطح پر ترقی کا پیغام روانہ کرتے ہوئے چھوٹی ریاستوں کی تشکیل کے لیے راہیں ہموار کریں ۔ جناب خداداد خان نے صدر تلنگانہ راشٹریہ سمیتی مسٹر کے چندر شیکھر راؤ ، ارکان اسمبلی مسٹر ہریش راؤ ، مسٹر کے ٹی راما راؤ ، مسٹر ای راجندر کے علاوہ دیگر ٹی آر ایس قائدین کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس کامیابی کے بعد صدر ٹی آر ایس نے اپنی قیادت کا لوہا منوالیا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT