تصادم ترک کرنے کجریوال کو راجناتھ سنگھ کا مشورہ

نئی دہلی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال اور ان کے نائب منیش سیسوڈیا نے آج مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی جنہوں نے ان دونوں کو مشورہ دیا کہ تصادم ترک کرتے ہوئے مرکز اور لیفٹننٹ گورنر سے تعاون کے ذریعہ تمام مسائل حل کرلئے جائیں۔ انہوں نے یہ مشورہ اس وقت دیا جب کجریوال نے وزیرداخلہ کو اعلیٰ سرکاری عہد

نئی دہلی ۔ 15 جون (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال اور ان کے نائب منیش سیسوڈیا نے آج مرکزی وزیرداخلہ راجناتھ سنگھ سے ملاقات کی جنہوں نے ان دونوں کو مشورہ دیا کہ تصادم ترک کرتے ہوئے مرکز اور لیفٹننٹ گورنر سے تعاون کے ذریعہ تمام مسائل حل کرلئے جائیں۔ انہوں نے یہ مشورہ اس وقت دیا جب کجریوال نے وزیرداخلہ کو اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کی تعیناتی اور تبادلوں کے مسئلہ پر لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ کے رسہ کشی کے سبب حکومت دہلی کو درپیش دشواریوں سے واقف کروایا۔ راجناتھ سنگھ سے ایک گھنٹہ تک کی گئی بات چیت کے دوران کجریوال اور سیسوڈیا نے ان (راجناتھ سنگھ) سے درخواست کی کہ نجیب جنگ کے ساتھ جاری رسہ کشی کے خاتمہ کیلئے مداخلت کریں۔ وزیرداخلہ نے ان کی نمائندگی کی ہمدردانہ سماعت کی اور مکمل تعاون کا تیقن دیا۔

TOPPOPULARRECENT