Saturday , September 22 2018
Home / ہندوستان / تصادم میں ایک شخص کو گولی مار دی گئی

تصادم میں ایک شخص کو گولی مار دی گئی

مظفر نگر، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) علاقہ جندات میں گروہی تصادم کے دوران ایک شخص کو گولی مار دی گئی جبکہ دیگر 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس انسپکٹر مکیش مصرا نے بتایا کہ مہلوک کی بحیثیت سنترپال (45 سال) شناخت کرلی گئی۔ اُنھوں نے بتایا کہ سنترپال اور مہابیر کے درمیان کل شب معمولی جھگڑا تصادم کی شکل اختیار کرگیا جب دونوں کے حامی آتشیں اسلحہ کے

مظفر نگر، 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) علاقہ جندات میں گروہی تصادم کے دوران ایک شخص کو گولی مار دی گئی جبکہ دیگر 2 افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس انسپکٹر مکیش مصرا نے بتایا کہ مہلوک کی بحیثیت سنترپال (45 سال) شناخت کرلی گئی۔ اُنھوں نے بتایا کہ سنترپال اور مہابیر کے درمیان کل شب معمولی جھگڑا تصادم کی شکل اختیار کرگیا جب دونوں کے حامی آتشیں اسلحہ کے ساتھ شامل ہوگئے۔ اس تصادم میں شدید زخمی مہابیر اور مہرپال کو ہاسپٹل میں شریک کروادیا گیا۔ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر گاؤں میں پولیس کی بھاری جمعیت متعین کردی گئی ہے۔ ایک دیگر کیس میں آج ایک 20 سالہ نوجوان کی نعش برآمد کی گئی جو گزشتہ ہفتہ لاپتہ ہوگیا تھا۔ کتوال پولیس نے بتایا کہ سلمان کی نعش کا گلا کٹا ہوا تھا۔ قتل کے سلسلہ میں 3 افراد تحسین، دانش اور معراج کو گرفتار کرلیا گیا۔ قتل کی وجہ پرانی خصومت ہوسکتی ہے۔

TOPPOPULARRECENT