Wednesday , September 26 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تصنیف’’دکن کے مورثی قضاۃ‘‘ کی رسم اجراء

تصنیف’’دکن کے مورثی قضاۃ‘‘ کی رسم اجراء

گلبرگہ17؍جنوری(جی این اے): قاضی حامد فیصل صدیقی جانشین قاضی شہر گلبرگہ کی اطلاع کے مطابق کل لی لی روز اسکول کے وسیع و عریض آڈیٹوریم میں قاضی شہر جناب الحاج قاضی محمد حسین صدیقی و متولی جامع مسجد قلعہ گلبرگہ کی ترتیب و تالیف و تصنیف شدہ کتاب’’ دکن کے مورثی قضاۃ‘‘ کی رسم اجراء بدست جناب الحاج قمرالاسلام صاحب وزیر برائے وقف و اقلیتی

گلبرگہ17؍جنوری(جی این اے): قاضی حامد فیصل صدیقی جانشین قاضی شہر گلبرگہ کی اطلاع کے مطابق کل لی لی روز اسکول کے وسیع و عریض آڈیٹوریم میں قاضی شہر جناب الحاج قاضی محمد حسین صدیقی و متولی جامع مسجد قلعہ گلبرگہ کی ترتیب و تالیف و تصنیف شدہ کتاب’’ دکن کے مورثی قضاۃ‘‘ کی رسم اجراء بدست جناب الحاج قمرالاسلام صاحب وزیر برائے وقف و اقلیتی بہبود نگران کار وزیر و بلدی نظم و نسق حکومت کرناٹک کے ہاتھوں عمل میں آئی ۔ اس موقع پر ڈاکٹر شاہ محمد افضل الدین جنیدی المعروف سراج بابا (خلف اکبر سجادہ نشین روضہ شیخ دکنؒ)

اور مہمان خصوصی جناب میر قادر علی صاحب شریعت پناہ حیدرآباد و صدر نشین انجمن قضاۃ آندھراپردیش و وقف بورڈ حیدرآباد میں ناظر القضاۃ کے عہدہ پر فائز جناب محمد اکرا م اللہ صاحب قاضی نلگنڈہ جناب سید لطیف الدین قادری المعروف جناب صدر قاضی بیدر و ظہیر آباد و صدر نشین انجمن قضاہ کرناٹک) جناب الحاج الیاس سیٹھ باغبان صدر جمعیت باغبان، جناب ڈاکٹر عبدالحمید اکبر ، جناب حامد اکمل ایڈیٹر کے بی این ٹائمز کے علاوہ علاقہ حیدرآباد کرناٹک کے جمیع قاضی صاحبان جن میں قابل قاضی بیلاری، قاضی رائچور، قاضی یادگیر، قاضی افضل پور، قاضی چیتاپور، قاضی الند شریف، قاضی مسکی، قاضی سندھنور، قاضی کوتوال، قاضی سراج وجہیہ( رکما پوری) قاضی سندور، قاضی ہاسپیٹھ، قاضی بسواکلیان ، قاضی چٹگوپہ کے علاوہ دیگر کئی کثیر تعداد میں قاضی صاحبان موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT