Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / تصنیف مرقع حیدرآباد کی آج رسم اجراء تقریب

تصنیف مرقع حیدرآباد کی آج رسم اجراء تقریب

حیدرآباد ۔ 17 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : حیدرآباد کی تاریخ ہمیشہ سے ایک پسندیدہ اور دلچسپ موضوع رہی ہے ، خاص طور پر حیدرآباد ایک ایسی تہذیبی تاریخ رکھتا ہے جو اسے عالم میں منفرد و ممتاز کرتی ہے ۔ لکھنو اور دہلی کی تہذیب تو مرتب ہوئی لیکن حیدرآباد کی تہذیبی تاریخ اپنے مرتب ہونے کا انتظار کررہی تھی ۔ ادیب علامہ اعجاز فرخ نے اپنی تمام کاوش سے حیدرآباد کی تاریخ کے ساتھ تہذیبی تاریخ کو ’ مرقع حیدرآباد ‘ کی صورت میں تصنیف کیا ہے ۔ تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی نے طباعت سے آراستہ کیا ہے ۔ یہ کتاب 228 حیدرآباد کی قدیم تصاویر سے بھی مزین ہے جس میں بیشتر تصاویر نایاب اور کمیاب کہلائی جاسکتی ہیں ۔ جس کا رسم اجراء 18 ستمبر کو 6 بجے شام نہرو آڈیٹوریم مدینہ ایجوکیشن سنٹر نامپلی میں عمل میں آئے گی ۔ ڈاکٹر کے کیشو راؤ رکن راجیہ سبھا ، جناب بنڈارو دتاتریہ رکن پارلیمنٹ سکندرآباد ، جناب اے کے خاں مشیر اقلیتی بہبود ، جناب ایم ایس پربھاکر راؤ رکن قانون ساز کونسل ، جناب سید عمر جلیل سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود اور محترمہ ممتا گپتا رکن بلدیہ مہمانان خصوصی ہوں گے ۔

TOPPOPULARRECENT