Monday , December 18 2017
Home / بچوں کا صفحہ / تصویر کشی کا آغاز کب ہوا ؟

تصویر کشی کا آغاز کب ہوا ؟

بچو! فن مصوری غاروں سے شروع ہوا۔ غار کا انسان پہلا مصور تھا۔ اسپین اور جنوبی فرانس سے ملنے والے غاروں کی دیواروں پر تیس ہزار سے دس ہزار قبل مسیح تک کے دور کی بنائی گئی جانوروں کی رنگین تصویریں ملتی ہیں۔ ان میں سے بہت سی تصویریں حیرت ناک حد تک محفوظ حالت میں ملی ہیں۔ یہ غار صدیوں تک بند رہے، اس لئے یہ تصویریں ضائع ہونے سے بچی رہیں۔ قدیم دور کے انسان کے  دل میں پہلے پہل اپنے اِرد گِرد نظر آنے والے جانوروں کی تصویریں بنانے کا شوق پیدا ہوا۔ افریقہ اور مشرقی اسپین سے پرانی انسانی تصویریں بھی ملی ہیں۔ ابتدائی دور کے مصور غاروں کی دیواروں کو خوبصورت رنگین تصویروں سے سجاتے تھے۔ وہ گیرو ( آئرن آکسائیڈ ) مینگانیز ( ایک دھاتی عنصر ) کو رنگوں کے طور پر استعمال کرتے تھے۔غار کے مصور نے برش ضرور جانوروں کے بالوں یا پودوں سے تیار کیا ہوگا اور خاکے بنانے اور دیواروں پر تصویریں کُھرچنے کیلئے آلات چقماق سے تیار کئے ہوں گے۔ پہلی تہذیبوں میں سے ایک بہت پرانی تہذیب قدیم مصر میں پھلی‘ پھولی۔ اس دور میں تصویر کشی کرنے والے مصور موجود تھے۔ پرانے مصری آرٹ کا بیشتر حصہ اہراموں‘ بادشاہوں، شہنشاہوں اور دوسرے بڑے لوگوں کے مقبروں کے لئے تخلیق ہوا۔  ان تصویروں میں واٹر کلر اور مختلف لوشن استعمال کئے گئے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT