Friday , January 19 2018
Home / اضلاع کی خبریں / تعزیتی اجلاس کا انعقاد

تعزیتی اجلاس کا انعقاد

کریم نگر /24 مارچ ( فیاکس ) محمدعبدالشرید لطیفی رکن جماعت اسلامی ہند کریم نگر و نائب صدر مسلم سینئیر سٹیزنس ویلفیر آرگنائزیشن کریم نگر کے بموجب مولانا محمد عبدالعزیز صاحب کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی اجلاس میں عبدالرشید لطیفی نے کہا کہ مولانا تاسیس جماعت اسلامی ہند سے سرکاری ملازمت چھوڑ کر آخر وقت تک جھٹے ہوئے تھے ۔ اقامت دین کے نصب ال

کریم نگر /24 مارچ ( فیاکس ) محمدعبدالشرید لطیفی رکن جماعت اسلامی ہند کریم نگر و نائب صدر مسلم سینئیر سٹیزنس ویلفیر آرگنائزیشن کریم نگر کے بموجب مولانا محمد عبدالعزیز صاحب کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی اجلاس میں عبدالرشید لطیفی نے کہا کہ مولانا تاسیس جماعت اسلامی ہند سے سرکاری ملازمت چھوڑ کر آخر وقت تک جھٹے ہوئے تھے ۔ اقامت دین کے نصب العین کیلئے ہر عزم تھے ۔ بہ قول علامہ اقبال کہ ’’ پرونا ایک ہی تسبیح میں ان بکھرے دانوں کو ، جو مشکل ہے تو اس مشکل کو آسان کرکے چھوڑوں گا ‘‘ جنوبی ہند میں جماعت اسلامی ہند کے قیام اور استقامت میں بڑا اہم کردار رہا ہے ۔ مولانا کا سانحہ ارتحال قوم و ملت کا عظیم نقصان ہے ۔ اختتام پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے اللہ سے دعاء ہے کہ مولانا کو جنت فردوس میں جدہ دے متعلقین کو صبر جمیل دے ۔ اجلاس میں تنظیم کے تمام ذمہ داران صدر عابد حسین ، محمد مصطفی علی انصاری ، محمد مقبول حسین ، محمد غیاث الدین ، محمد نسیم الدین ، ڈاکٹر سید یوسف حسین ،ڈاکٹر عبدالقدوس ، شیخ محمود حسین ، محمد محسن علی ، محسن شاہ خان ، انکشاف علی ، احمد بن عمر ، چاند پاشاہ ، خواجہ سرور الدین و دیگر نے شرکت کی ۔

TOPPOPULARRECENT