Friday , November 24 2017
Home / عرب دنیا / تعز کو حوثیوں سے پاک کرانے آپریشن جاری

تعز کو حوثیوں سے پاک کرانے آپریشن جاری

عدن ۔ 17 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) یمن کے شہر تعز کو حوثی باغیوں اور علی عبداللہ صالح کی ملیشیا سے چھڑانے کے لئے جاری عرب اتحادی اور سرکاری افواج کے آپریشن میں منفرد پیشرفت سامنے آئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یمن کی سرکاری فوج اور عرب اتحادیوں نے تعز اور اس کے شہروں پر چھ ماہ سے مسلط محاصرہ ختم کرانے کے لئے وسیع تر زمینی اور فضائی آپریشن شروع کیا ہے۔ عدن کے فوجی کمان سینٹر سے وابستہ ذرائع نے بتایا کہ اتحادی فوج کی حمایت یافتہ یمنی افواج بھاری فوجی ساز وسامان کے ساتھ عدن اور تعز کو ملانے والے علاقے کرش کی جانب پیش قدمی کر رہی ہیں۔ اس فوج کو اتحادی لڑاکا طیاروں کا فضائی کور بھی حاصل ہے۔ کرش کے علاقے میں حوثی باغی اور علی عبداللہ صالح کی ملیشیا کے بعض افراد خیمہ زن ہیں۔ بعض نیوز رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پیر کے روز سے ہی تعز شہر کے اردگرد زوردار دھماکوں کی آوازیں آ رہی ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دھماکوں کی آوازیں اس وقت سنی گئیں جب اتحادی فوج کے لڑاکا طیارے تعز کے مشرق اور جنوب مغربی علاقے پر محو پرواز تھے۔ بعض اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ لڑاکا طیاروں نے ان پروازوں میں تعز کے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا کیونکہ حوثی ملیشیا نے تعز یونیورسٹی اور ہوائی اڈے کو اپنا ٹھکانا بنا رکھا ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT