Wednesday , January 16 2019

تعطیلات میں اسمبلی اجلاس پر ڈی کے ارونا کا اعتراض

حیدرآباد ۔ 11 ۔ مارچ : ( آئی این این ) : کانگریس کی سینئیر رکن اسمبلی ڈی کے ارونا نے تعطیلات کے دوران اسمبلی سیشن منعقد کرنے پر سخت اعتراض کیا ۔ آج میڈیا کے نمائندوں سے مخاطب کرتے ہوئے ارونا نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے پہلے تو تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کے بجٹ اجلاس کو منعقد کرنے میں تاخیر کی ہے اور اب تعطیلات میں سیشن منعقد کرتے ہوئے اسے جلد ختم کرنا چاہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ اور اتوار کے دنوں میں اسمبلی اجلاس نہیں ہوا کرتا تھا ۔ ٹی آر ایس حکومت ایک خراب نظیر قائم کررہی ہے ۔ ڈی کے ارونا نے کہا کہ حکمراں جماعت یہ انتباہ دیتے ہوئے اپوزیشن ارکان کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کررہی ہے کہ اگر وہ ایوان میں احتجاج کریں گے تو انہیں معطل کردیا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT